ایٹمی اسلحہ بنانا ہوتا تو بنا چکے ہوتے, ایران
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسٹریٹیجک امور میں صدر ایران کے مشیر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کے اگر ہم نے ایٹمی اسلحہ بنانا ہوتا تو بنا چکے ہوتے. محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران سیکورٹی خطرہ ہرگز نہیں ہے۔اگر تہران ایٹمی اسلحہ بنانا چاہتا تو بہت پہلے یہ کام ہوچکا ہوتا۔ اسٹریٹک امور میں صدر ایران کے مشیر محمد جواد ظریف نے ڈیووس عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ نشست میں کہا ہے کہ محمد جواد ظریف نے ڈیووس عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ نشست میں، ایران کو سیکورٹی خطرہ ظاہر کرنے کی بعض ملکوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ ایران کو سیکورٹی خطرہ بنا کے پیش کریں لیکن ایران سیکورٹی خطرہ ہرگز نہیں ہے اور اگر تہران ایٹمی اسلحہ بنانا چاہتا تو بہت پہلے یہ کام ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممالک ایرانو فوبیا اور اسلاموفوبیا جیسے حربوں سے کام لے کر غزہ اور دیگر علاقوں کے بے گناہ عوام کے خلاف اپنے اقدامات کا جواز پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔