ہومانٹرنیشنلبھارت: گجرات میں مسجدوں، مزاروں سمیت 400 عمارتیں گرا دیں گئیں

بھارت: گجرات میں مسجدوں، مزاروں سمیت 400 عمارتیں گرا دیں گئیں

بھارت: گجرات میں مسجدوں، مزاروں سمیت 400 عمارتیں گرا دیں گئیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گجرات کے ضلع بیٹ دوارکا میں حکام نے تقریباً 400 عمارات کو منہدم کر دیا ہے، جن میں مسجدیں، درگاہیں، گھر اور دکانیں شامل تھیں۔ خاص بات یہ ہے کہ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اس غیر انسانی کاروائی پر فخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوارکا ضلع کے 7 جزیرے نا جائز قبضوں سے پاک ہو گئے ہیں۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر انہدامی کارروائی کی ویڈیوز پوسٹ کیں، سنگھوی کے مطابق 53 کروڑ سے زائد روپے مالیتی 1 لاکھ 642 مربع میٹر اراضی پر انہدامی کارروائی کی گئی ہے، منہدم کی جانے والی 400عمارتوں میں 9 تجارتی عمارتیں اور 12 مذہبی عمارتیں بھی شامل ہیں۔ سنگھوی نے لکھا کہ دیو بھومی دوارکا کے جزیروں کو نا جائز قبضے سے پاک کر دیا گیا ہے۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ناجائز قبضے ختم کرانے کے لیے کی گئی ہے، کیونکہ یہاں رہنے والے لوگ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ اب ان زمینوں پر جلد ہی عوام کے لیے نئی سہولتیں تعمیر کی جائیں گی۔ دوسری طرف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے کہا ہے کہ حکومت ناجائز قبضے ہٹانے کے نام پر مذہبی مقامات اور عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں موجود کسی بھی مندر پر بلڈوزر کی کاروائی نہیں کی گئی ہے، جبکہ رکمنی نام کے مندر کے قریب موجود مسلمانوں سے متعلق ایک عمارت کو منہدم کر دیا گیا۔ 7 روز تک جاری رہنے والی اس بلڈوزر کارروائی میں 400 سے زائد عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل