یوکرین معاہدے کے لیے تیار ہے, ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین امن معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں سالانہ ورلڈ اکنامک فورم سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے ڈبلیو ای ایف کے صدر بورج برینڈے کے اس سوال کا جواب دیا کہ کیا اگلے سال کے اجلاس کے وقت تک کوئی امن معاہدہ ہو جائے گا۔
روس یوکرین تنازعہ کے اختتام کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے وضاحت کیے بغیر جواب دیا امن کی خواہش رکھنا ٹھیک بات ہے، مگر اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ کو روس سے پوچھنا پڑے گا. کیونکہ یوکرین معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے. خیال رہے اس سے قبل بدھ کے روز امریکی صدر نے ماسکو کو نئی پابندیوں اور اعلیٰ درآمدی محصولات کی دھمکی دیتے ہوئے روس پر زور دیا تھا کہ وہ یوکرین کے تنازع کو ختم کر کے معاہدہ کرے۔