یوکرین میں انسانی اعضاء کی تجارت کی جا رہی ہے، روسی سفارت کار
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک تبصرے میں کہا کہ مغربی کیف کی حمایت سے یوکرین میں انسانی اعضاء کی تجارت کا منصوبہ شروع کیا گیا، میدان جنگ سے لیے گئے انسانی اعضاء انٹرنیٹ پر فروخت کیے گئے۔ سفارت کار نے کہا کہ یوکرین میں خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں لڑائیاں ہو رہی تھیں اور جہاں یوکرین کی مسلح افواج، قومی بٹالین کے اہلکار موجود تھے، لوگوں کی لاشیں اور باقیات واضح نشانات کے ساتھ پائے گئے کہ ان کے اعضاء کو کاٹ دیا گیا ہے۔
زاخارووا کے مطابق پینٹاگون کے بائیو لیبز کو یوکرین کی وزارت صحت کی سرپرستی میں بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا یوکرین بتدریج بائیو لیبز کے ساتھ کسی بھی معیار کے تجربات کے لیے ایک آزمائشی میدان میں تبدیل ہو رہا تھا، ظاہر ہے کہ اعضاء کی تجارت کے ساتھ یہ گھنونا کھیل کھیلاجا رہا ہے. زاخارووا نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا کہ ان خوفناک سکیموں میں حصہ لینے والوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اعضاء کی تجارت کی، اور یہ بھی ممکن تھا کہ انسانی جسم کے کسی بھی حصے کی ضرورت ہو اس کا آرڈر دیا جائے۔