ہومانٹرنیشنلڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں پر مقدمہ درج

ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں پر مقدمہ درج

ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں پر مقدمہ درج

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دیئے جانے کے نئے قانون کے تحت کل پہلی بار 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی۔ حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ سنہ 2023 میں ڈنمارک اور سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے باعث مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس کے بعد ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023 کو قرآن مجید کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دینےکا بل منظور کیا گیا تھا جو چند روز بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔ اس قانون کی رو سے قرآن مجید کی بےحرمتی کرنے والوں کو جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل