ہومتازہ ترینیوکرین کے ایک ہی روز میں 360 سے زائد فوجی ہلاک، روس

یوکرین کے ایک ہی روز میں 360 سے زائد فوجی ہلاک، روس

یوکرین کے ایک ہی روز میں 360 سے زائد فوجی ہلاک، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین نے گزشتہ روز کورسک کے علاقے میں 360 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا، جب کہ پانچ فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ جاری بیان کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج نے گزشتہ روز 360 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا۔ ایک ٹینک، نو بکتر بند جنگی گاڑیاں، 27 موٹر گاڑیاں، ایک خود سے چلنے والا توپ خانہ، دو مارٹر اور ایک الیکٹرانک جنگی نظام تباہ ہو گیا۔ چھ ڈرون کنٹرول پوائنٹس اور گولہ بارود کے ڈپو کا صفایا کر دیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی سروس کے پانچ ارکانوں نے بھی ہتھیار ڈال دیے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق بٹل گروپ سینٹر کے یونٹوں نے جارحانہ کارروائیاں کیں، جس میں ایک ٹینک بریگیڈ، ایک ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ، چار میکانائزڈ بریگیڈ، دو ایئر اسالٹ بریگیڈ اور یوکرین کی مسلح افواج کی ایک میرین بریگیڈ اور تین علاقائی دفاعی بریگیڈ کو شکست دی۔ اس کے علاوہ وکٹوروکا، زاؤلیوشینکا، کوسیتسا، کوریلوکا، کورسک کے علاقے میں لیبیدیوکا، ملایا لوکنیا، ماخنووکا، میرنی، نیکولائیوکا، نکولائیوو-ڈیریینو، نکولسکی، نووایا سوروچینا، سویرڈلیکوو، سوڈزہ اور چیرکاسکوئے پورچنائے کے علاقوں میں دشمن کو کاری ضرب لگی گئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل