یوکرین کا تنازعہ ہفتوں میں ختم ہوسکتا ہے, روسی صدر
ماسکو(صداۓ روس)
نامہ نگار پاول زروبن سے بات کرتے ہوئے صدر پوتن سے روس اور یوکرین تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے ختم ہونے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین کا تنازع دو ماہ میں ختم ہوسکتا ہے اگر کیف کو رقم اور گولہ بارود سے محروم کر دیا جائے جس پر وہ لڑائی جاری رکھنے کے لیے منحصر ہے۔ صدر پوتن نے زروبین کو بتایا یوکرینی حکمران اپنے مغربی اسپانسرز کے بغیر یہ لڑائی نہیں لڑ سکتے. انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے پاس اگر پیسہ اور گولہ بارود ختم ہو جائے تو وہ ایک مہینہ نہیں چلیں گے.
روسی صدر نے مزید کہا کہ اس لحاظ سے یوکرین کی عملی طور پر کوئی خودمختاری نہیں ہے۔ صدر پوتن کے مطابق اگر کیف کے مغربی حمایتی واقعی امن چاہتے ہیں، تو یہ کرنا بہت آسان ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو پہلے ہی اپنی شرائط کو بہت واضح طور پر بیان کرچکا ہے۔