arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومانٹرنیشنلواشنگٹن: فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ فضا میں ٹکرا گئے

واشنگٹن: فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ فضا میں ٹکرا گئے

واشنگٹن: فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ فضا میں ٹکرا گئے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ایک مسافر طیارہ اور ایک بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب فضا میں ٹکرا گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے کے بعد پوٹومیک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں، حادثہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب پیش آیا۔ مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔ حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فضائی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فضائی حادثے سے متعلق پوری طرح آگاہ کیا گیا ہے، صورتِ حال کی نگرانی کر رہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی۔

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے۔ پہلے جواب دہندگان دریائے پوٹومیک میں سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، پولیس نے کئی لاشوں کو دریا سے نکالا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل