ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس سے میدان میں ہارنے کے بعد مغرب کی سوشل میڈیا پر روس کے خلاف جنگ عروج پر ہے،جیسے سوشل میڈیا پر جنوری کے وسط میں، ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس میں ایک شخص جس نے خود کو روسی کے طور پر متعارف کرایا تھا، ازبکستان کے شہریوں کے بارے میں اپنے ہتک امیز رویے کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کتوں سے موازنہ کیا تھا۔
روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی نے اس شخص کی یوکرین کے ایک شہریکے طور پر شناخت کی ہے جو کہ خود کو روسی ظاہر کر کے انٹرنیٹ پر ازبک قوم کے بارے میں نفرت پسندانہ بیانات پھیلا رہا تھا۔ یہ شخص نکولائی کوچمارک نکلا، جو نکولائیف علاقے کا رہنے والا ہے، اور اب یوکرین میں ہے اور یوکرین کی مسلح افواج کی حمایت کرتا ہے۔ اس کی اشتعال انگیز ویڈیو لتھوانیا کی انٹیلی جنس سروسز کے زیر کنٹرول یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی تھی۔