ہومتازہ ترینروس کا یوکرین کے گیس انفراسٹرکچر پر حملہ

روس کا یوکرین کے گیس انفراسٹرکچر پر حملہ

روس کا یوکرین کے گیس انفراسٹرکچر پر حملہ

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے گیس توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کا ایک سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ گروپ حملہ گزشتہ رات کیا گیا اور یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی کارروائیوں میں معاونت کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ جاری بیان کے مطابق اس حملے کا مقصد پورا ہو گیا ہے اور تمام مقررہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا.

دوسری جانب یوکرینی حکام نے ملک میں بجلی کی بندش اور بلیک آؤٹ کی اطلاع دیتے ہوئے کئی علاقوں میں حملوں کی تصدیق کی ہے، پولٹاوا ریجن میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی وضاحت کرتے ہوئے، بتایا گیا کہ یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوروزے علاقے میں بھی روسی حملے رپورٹ ہوئے. یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے یہ بھی کہا کہ اوڈیسا، سومی، خارکوف، خمیلنیتسکی اور کیف کے علاقوں میں نقصان ہوا ہے، اور یہ کہ اس حملے میں میزائل، ڈرون حملے اور فضائی بم شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹاوا میں تین، سومی میں دو اور خارکوف میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل