ہومتازہ تریننیٹو یوکرینی صدر کو معزول کرنا چاہتی ہے، روسی انٹلیجنس کا دعویٰ

نیٹو یوکرینی صدر کو معزول کرنا چاہتی ہے، روسی انٹلیجنس کا دعویٰ

نیٹو یوکرینی صدر کو معزول کرنا چاہتی ہے، روسی انٹلیجنس کا دعویٰ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فارن انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ نیٹو یوکرینی رہنما ولادیمیر زیلنسکی کو اگلے موسم خزاں کے ممکنہ انتخابات سے قبل بدنام کر کے اقتدار سے ہٹانے میں سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ایجنسی کا خیال ہے کہ مغربی حکام زیلینسکی کو ماسکو کے ساتھ امن مذاکرات میں ایک اہم رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یاد رہے زیلنسکی اپنی مدت ملازمت گزشتہ مئی میں ختم ہونے کے باوجود عہدے پر برقرار ہیں۔ زیلنسکی نے روس کے ساتھ تنازعہ میں اضافے کے بعد 2022 میں نافذ مارشل لاء کا حوالہ دیتے ہوئے عہدہ چھوڑنے اور صدارتی انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

روسی فارن انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ مغربی رہنما ماسکو اور کیف دونوں کو مذاکرات کی طرف دھکیل کر تنازعہ کو “منجمد” کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن زیلنسکی کو ایک رکاوٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل