ماسکو میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب
ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے ماسکو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس دوران شرکاء نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں ماسکو میں متعین پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی ، سفارتی عملہ، میڈیا نمایندوں اور پاکستانی کمیونٹی شرکت کی شرکاء کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خصوصی مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی. تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھے گئے
پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے صدر مملکت آصف علی ذرداری کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا ۔
جبکہ وزریراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا پیغام ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد طیب نے پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا.