ہومپاکستانماسکو میں سفیر پاکستان کا روسی آرتھوڈوکس چرچ کا دورہ

ماسکو میں سفیر پاکستان کا روسی آرتھوڈوکس چرچ کا دورہ

ماسکو میں سفیر پاکستان کا روسی آرتھوڈوکس چرچ کا دورہ

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)

پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے ماسکو کے روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریارک کریل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریارک کریل نے مشترکہ مذہبی اقدار کے فروغ اور تحفظ کے لیے مسلم ممالک کے ساتھ بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے روس کی بھرپور مذہبی تاریخ اور آرتھوڈوکس عیسائیوں اور ملک کے مسلمانوں کے درمیان مضبوط تعاون پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ روس میں تمام مذہبی برادریاں تقدس اور احترم کے ساتھ رہتی ہیں.

Muhammad Khalid Jamali

پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے روس میں موجود قابل ستائش بین المذاہب ہم آہنگی کو سراہا اور تسلیم کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے روس میں موجود مذہبی ہم آہنگی کو پیدا کرنے اور روس جیسے کثیر مذہبی معاشرے میں رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کا کریڈٹ روسی سیاسی اور مذہبی قیادت کو دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل