ہومتازہ ترینروس شام کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے کھڑا ہے، پوتن

روس شام کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے کھڑا ہے، پوتن

روس شام کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے کھڑا ہے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن پریس سروس نے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے مواد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور شام کے نئے رہنما احمد الشارع نے ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران گفتگو فریقین نے شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ پریس سروس نے کہا روسی صدر نے شامی ریاست کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت میں اپنے اصولی موقف پر زور دیا۔

بیان کے مطابق اس تناظر میں، فریقین نے شام میں پائیدار امن سمیت صورت حال کو معمول پر لانے کے مفاد میں متعدد اقدامات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا، تمام سرکردہ سیاسی قوتوں اور آبادی کے نسلی گروپوں کی شرکت کے ساتھ بین شامی مذاکرات کو فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل