ہومتازہ تریندوبڑی طاقتوں کے درمیان یوکرین پرمذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، قازقستان

دوبڑی طاقتوں کے درمیان یوکرین پرمذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، قازقستان

دوبڑی طاقتوں کے درمیان یوکرین پرمذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، قازقستان

آستانہ (صداۓ روس)
قزاق صدر قاسم جومارت توکایف نے قازقستان کے لیے استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یوکرین کے بارے میں طے شدہ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے، انہوں نے یہ ریمارکس 13 فروری کو آستانہ میں سٹی آف ورکنگ پروفیشنز میلے کے دوران کہے. انہوں نے کہا کہ ہم ‘تنوع میں اتحاد’ کے نظریے پر عمل پیرا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع سے ہی، ہم نے تنازعات کو ختم کرنے اور سفارتی مذاکرات کے ذریعے ایک معاہدے تک پہنچنے کی وکالت کی ہے۔ صدر قاسم جومارت کے مطابق ہمارا موقف حقیقت بنتا جا رہا ہے: دو بڑی طاقتوں نے سیاسی بات چیت شروع کر دی ہے۔ یہ ایک مثبت رجحان ہے جس سے قازقستان کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

تقریب میں صدر نے بڑے منصوبوں جیسے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے قابل ماہرین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بھی اجاگر کیا. توکایف نے توانائی، کان کنی، دھات کاری، تیل اور گیس، تعمیرات، زراعت اور دیگر صنعتوں کے ماہرین کے لیے تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا۔ انہیں پیشہ ورانہ تعلیم کی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا گیا جس کا مقصد تربیت کو علاقائی لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل