روس کی ٹرمپ کو یوم فتح کے دن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن عالمی رہنماؤں بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عظیم محب وطن جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی ماسکو تقریبات میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوش ہوں گے، اگر وہ شرکت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نازی ازم کی شکست کی علامت ہے، اور بدقسمتی سے، یہ موضوع اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ متعلقہ ہے۔ اس لیے اگر کچھ ممالک، خاص طور پر بڑے ممالک، ہمارے ساتھ اس فتح کی خوشی میں شریک ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اس دن کو ہمارے ساتھ مناتے ہیں، تو ہم اور خاص طور پر صدر پوتن ماسکو میں ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش ہوں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا روسی سربراہ مملکت امریکی رہنما کو یوم فتح کے دن کی تقریبات میں بھی دیکھنے کے لیے تیار ہوں گے؟ جس کے جواب میں پیسکوف نے کہا کہ جی بالکل کیوں نہیں ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ کشیدہ جغرافیائی سیاسی ماحول اور یورپ اور پوری دنیا کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر اس دن کی خاص اہمیت ہے۔