امریکہ اور روس کے جوہری ہتھیاروں سے دنیا 100 دفعہ تباہ ہوسکتی ہے، ٹرمپ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ روس اور چین تینوں ممالک کے جوہری ذخیرے کو کم کرنے اور اپنے دفاعی بجٹ کو نصف کرنے پر بات کرنے کے لیے چین اور روس کو مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں جب حالات پرسکون ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس بالکل نئے جوہری ہتھیار بنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس پہلے ہی بہت سے جوہری ہتھیار موجود ہیں، ٹرمپ نے کہا آپ دنیا کو 50 سے 100 بار تباہ کرسکتے ہیں، اور یہاں ہم نئے جوہری ہتھیار بنا رہے ہیں.
انہوں نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملا قات میں یہ پیشکش رکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں.