ہومکھیلنیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز جیت...

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز جیت لی

اسلام آباد (صداۓ روس)
نیوزی لینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔ کیویز نے 243 رنز کا ہدف 45 اعشاریہ 2 اوورز میں باآسانی 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ فائنل میچ میں پاکستان نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کو 243 رنز کا ہدف دیا ہے، گرین شرٹس 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 242 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 48 اور کین ولیمسن نے 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ نے 8 اوور میں 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور سلمان علی آغا نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایونٹ کے دوران ناقابل شکست رہی، اس نے ابتدائی میچز میں پاکستان اور جنوبی افریقا اور فائنل میں پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی.

اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے کپتان محمد رضوان 46، سلمان علی آغا 45، طیب طاہر 38، بابر اعظم 29، فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔ گزشتہ میچ میں 354 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم پاکستانی ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دینے میں ناکام ثابت ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ول اورورکے نے 4 جبکہ مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل