یوکرین میں نیٹو فوج کی تعیناتی قابل قبول نہیں، لاوروف
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ریاض میں سینئر امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ روس یوکرین میں نیٹو فوج کی کسی بھی ممکنہ تعیناتی کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔ لاوروف کے مطابق، انہوں نے بات چیت کے دوران مسلح افواج، امن فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی کے موضوع کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں تنازعات کو حل کیا جائے یا کوئی امن معاہدہ طے پا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم نے آج وضاحت کی ہے کہ کسی بھی ، نیٹو ملک کے فوجی یا کسی بھی مسلح افواج کے گروپس کی یوکرین میں تعیناتی ہمارے لیے یقیناً ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے روسی اور امریکی وفود کے درمیان 18 فروری کو ریاض میں بات چیت ہوئی، یہ بات چیت 4.5 گھنٹے تک جاری رہی۔ روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، صدارتی معاون یوری اُشاکوف اور روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سی ای او کرِل دمتریف نے کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیفن وٹ کوف نے امریکی فریق کی نمائندگی کی۔