ہومتازہ ترینروس، امریکہ مذاکرات کا پہلا دور ختم، یوکرین میں قیام امن پر...

روس، امریکہ مذاکرات کا پہلا دور ختم، یوکرین میں قیام امن پر اتفاق

روس، امریکہ مذاکرات کا پہلا دور ختم، یوکرین میں قیام امن پر اتفاق

ماسکو (صداۓ روس)
ریاض، سعودی عرب میں اعلیٰ روسی اور امریکی سفارت کاروں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے. اس موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ روس اور امریکہ نے مستقبل قریب میں یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے. یاد رہے سفارتی تعلقات کی بحالی، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سربراہی اجلاس کی بنیاد ڈالنے اور یوکرین کے تنازعے کے حل کی جانب پیش قدمی کی کوششوں کے لیے منگل کو سعودی عرب میں اعلیٰ روسی اور امریکی سفارت کاروں نے ملاقات کی۔ لاوروف نے روسی وفد کی قیادت کی، جس میں صدر پوتن کے خارجہ پالیسی کے اعلیٰ معاون یوری اوشاکوف بھی شامل تھے۔ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او نے بھی مذاکراتی عمل میں حصہ لیا۔ امریکی فریق کی نمائندگی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے واشنگٹن کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل