ہومانٹرنیشنلزیلنسکی نے روس امریکہ مذاکرات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

زیلنسکی نے روس امریکہ مذاکرات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

زیلنسکی نے روس امریکہ مذاکرات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ کیف کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جو روس اور امریکہ کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت کے دوران طے پائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی حکومت صرف ان مذاکرات کو تسلیم کرے گی جس میں کیف کے نمائندے شامل ہوں۔ دوسری جانب روس اور امریکا نے صدور ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو سعودی عرب میں ہونے والی ہے۔ پیر کے روز کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور صدر پوتن کے اعلیٰ خارجہ پالیسی معاون یوری اوشاکوف، ایک امریکی وفد سے ملنے اور صدارتی ملاقات کی بنیاد رکھنے کے لیے ریاض جائیں گے۔

زیلنسکی نے اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔ کیف ماسکو اور واشنگٹن کے منصوبوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا، انہوں نے کہا کہ یوکرین کی حکومت یوکرینی وفد کے بغیر یوکرین کے بارے میں کسی بھی بات چیت کو کالعدم قرار دے گی اور ان کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل