ریاض میں ہونے والی روس امریکی بات چیت سے پراعتماد ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ہونے والے روسی امریکی مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کے حل پر ان کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے فلوریڈا کے مار-ا-لاگو میں اپنے متعدد نئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، اس حوالے سے پراعتماد ہوں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کافی عرصہ پہلے ڈیل کرسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے اگر یورپ یوکرین میں امن دستے رکھنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے، میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے گی۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں اور الیکٹرانک چپس کی بڑی کمپنیوں کی جلد امریکا واپسی کا اعلان کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کار پلانٹس قائم ہوں گے، آٹو ٹیرف 25 فیصد کے قریب ہوگا۔