روسی فوج سومی ریجن میں داخل ہوگئی، روسی صدر کی تصدیق
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی فوجی 2022 کے بعد پہلی بار یوکرین کے شمال مشرقی سومی ریجن میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے سینٹ پیٹرزبرگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ میدان جنگ کی صورت حال کے بارے میں مختصراً بات کی، جس کے ایک دن بعد امریکہ اور روس نے تین سال میں اپنی پہلی اعلیٰ سطحی بات چیت کی۔ روسی صدر کے مطابق بدھ کی صبح سویرے، 810 ویں نیول انفنٹری بریگیڈ کے فوجی روس اور یوکرین کے درمیان سرحد عبور کر کے دشمن کے علاقے میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دستے فرنٹ لائن کے تمام حصوں میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے اسکندر بیلسٹک میزائل کی ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں سومی ریجن میں یوکرائنی توپ خانے کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا اور روسی بحری انفنٹری مین دشمن کی خندقوں میں کامیکاز ڈرون اڑاتے ہوئے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا. وزارت نے اپنی روزانہ کی تازہ کاری میں علاقے میں کسی بڑی پیشرفت کی اطلاع نہیں دی۔