ہومتازہ ترینفیوچر ٹیکنالوجیز فورم میں تیل کی صنعت میں انقلاب لانے کیلئے ٹیکنالوجی...

فیوچر ٹیکنالوجیز فورم میں تیل کی صنعت میں انقلاب لانے کیلئے ٹیکنالوجی کی نمائش

فیوچر ٹیکنالوجیز فورم میں تیل کی صنعت میں انقلاب لانے کیلئے ٹیکنالوجی کی نمائش

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
کازان فیڈرل یونیورسٹی میں روسی اور غیر ملکی ماہرین اور سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک کانسپٹ تیار کیا ہے اور اس نے زمین کے اندر تیل کو صاف کرنے کے انقلابی تصور کو کامیابی سے لاگو کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ خیال ماسکو میں فیوچر ٹیکنالوجیز فورم میں پیش کیا گیا۔ میخائل ورفولومییف، یونیورسٹی کے شعبہ پیٹرولیم انجینئرنگ کے سربراہ کے مطابق میکسیکو، یمن، چین اور چاڈ کے ماہرین اس لیبارٹری کا حصہ ہیں جس نے دو پراسیسز – تیل نکالنے اور ریفائننگ کو یکجا کرنے کا خیال تیار کیا. اس دوران ورفولومیف نے کیمسٹری پر ایک سیشن میں کہا بنیادی طور پر ہم نے ایک نئی صنعت بنائی ہے، ہم نے سیکھا کہ کس طرح جزوی طور پر تیل کو زیر زمین پروسیس کیا جاتا ہے اور تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے.

ورفولومیوف نے بتایا ہے کہ زیر زمین ریفائننگ کی تحقیق جمہوریہ تاتارستان کے لیے خاص طور پر اہم ہے، جہاں کازان یونیورسٹی واقع ہے، کیونکہ خطے کے تیل کے ذخائر کا نصف بھاری خام تیل پر مشتمل ہے، جو کہ ایک انتہائی چپچپا مادہ ہے جو پیداواری کنوؤں سے آسانی سے نہیں نکل سکتا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل