اورشینک میزائل سورج کے درجہ حرارت کے برابر گرمی برداشت کرسکتے ہیں، پوتن
ماسکو( اشتیاق ہمدانی )
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روسی اورشنیک انٹرمیڈیٹ رینج کے ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں پر نصب وار ہیڈز سورج کی سطح کے درجہ حرارت کے برابر گرمی کو برداشت کر سکتے ہیں۔ پوتن نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے فورم کے ایک مکمل اجلاس میں کہا کہ پوری دنیا اورشینک میزائل کے بارے میں بات کرتی ہے اور جاننا چاہتی ہے کے اس میں مواد کیا ہیں؟ ان وار ہیڈز کا درجہ حرارت سورج کے درجہ حرارت کے مساوی ہے،یہ میزائل سورج کی سطح پر موجود درجہ حرارت جتنی گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. روسی ریاست کے سربراہ نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم 1980 کی دہائی سے بوسٹ گلائیڈ گاڑی کے سسٹمز تیار کر رہے ہیں جسے ہم اوین گارڈ کہتے ہیں، اس میں تقابلی درجہ حرارت موجود ہے، جو سورج کی سطح سے تھوڑا کم ہے.
صدر پوتن نے یاد دلایا کہ روسی سائنس دانوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں ایسے نظام بنانے کے بارے میں سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے کیونکہ تب وہاں کوئی مواد نہیں تھا اور یہی مسئلہ تھا کرہ تب یہ میزائل تیار نہ ہو سکا۔ روسی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اختراعات نئے مواد پر کام کا نتیجہ ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ یہ میزائل تیز رفتاری سے اڑتا اور آئس کریم کی طرح پگھلتا ہے اور کنٹرول سگنل سے گزر جاتا ہے.