ہومانٹرنیشنلیوکرین روس کے ساتھ اپنے تنازع میں بہت آگے نکل گیا ہے،ایلون...

یوکرین روس کے ساتھ اپنے تنازع میں بہت آگے نکل گیا ہے،ایلون مسک

یوکرین روس کے ساتھ اپنے تنازع میں بہت آگے نکل گیا ہے،ایلون مسک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اپنے ایکس سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ پر کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ اپنے تنازع میں بہت آگے جا چکا ہے۔ مسک، جو یو ایس ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی نگرانی بھی کرتے ہیں نے کہا یوکرین کی حکومت بہت آگے جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جنگ کے دوران خندقوں میں نہ ختم ہونے والی اموات غلط ہو رہی ہے اور جو بھی اس لڑائی کی حمایت کرتا ہے وہ دماغ نہیں رکھتا. مسک نے قبل ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر ملک میں صدارتی انتخابات کرانے پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرینی ان کی توہین کرتے ہیں۔

امریکی کاروباری شخص نے پہلے اپنے ایکس سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ اگر زیلنسکی کو یوکرین کے لوگ واقعی پیار کرتے ہیں تو وہ الیکشن کرائیں گے… حقیقت میں یوکرین کے لوگ انھیں غلط سمجھتے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے الیکشن کرانے سے انکار کر دیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل