ہومانٹرنیشنلمناسب وقت میں روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہوں، ٹرمپ

مناسب وقت میں روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہوں، ٹرمپ

مناسب وقت میں روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہوں، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شاید 9 مئی ان کے ماسکو کے دورے کے لیے بہت جلد ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ وہ “مناسب وقت” پر روس کا سفر کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں صدر ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ڈکٹیٹر کہنے سے انکار کر دیا جب کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے صاف الفاظ میں کہا کہ جارحیت کرنے والا روس ہے۔ ٹرمپ اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ ماہ کے حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی ملاقات میں پیر کو دوستی کا مظاہرہ کیا، لیکن وہ یوکرین کی جنگ پر امریکہ اور یورپ کے درمیان بڑھتی ہوئی دراڑ کو چھپا نہیں سکے۔

یوکرین میں روس کی فوجی مہم کی تیسری سالگرہ کے موقع پر دونوں رہنماوں نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، لیکن وہ جنگ کے اسباب، تنازعہ میں ہر فریق کے کردار اور اس کے ممکنہ حل کے حوالے سے نمایاں طور مختلف رائے دیتے دکھائی دئیے. اس موقع پر اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ “مناسب وقت” پر ماسکو جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل