ہومانٹرنیشنلامریکہ اور یوکرین کا معدنیات سے متعلق معاہدے پر اتفاق

امریکہ اور یوکرین کا معدنیات سے متعلق معاہدے پر اتفاق

امریکہ اور یوکرین کا معدنیات سے متعلق معاہدے پر اتفاق

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات سے متعلق معاہدے کی شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ ایک ایسی ڈیل ہے جس میں کیف امریکہ کی حمایت چاہتا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کو روس کے خلاف حالیہ جنگ میں اربوں ڈالر کی امداد کے عوض قمیتی معدنیات میں حصہ چاہتے ہیں۔ رائٹرز نے ڈیل سے واقف دو ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔ اورگزشتہ ہفتے انہوں نے زیلنسکی کو ایک غیر مقبول آمر قرار دیا تھا۔

واضح رہے ٹرمپ روس کے ساتھ تنازع کے دوران کیف کو فراہم کی جانے والی امداد کے معاوضے کے طور پر قدرتی وسائل کے “500 بلین ڈالر کے مساوی” کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ابتدائی طور پرمعدنیات سے متعلق معاہدے کا مسودہ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی طرف سے اس ماہ کے شروع میں کیف کے دورے پر پیش کیا گیا تھا، جسے یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے حفاظتی ضمانتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل