استنبول مذاکرات: 6 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی روس امریکہ بات چیت ختم
ماسکو (صداۓ روس)
روسی سفارت خانے کے کام کے مسائل پر روسی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات ساڑھے چھ گھنٹے کے بعد استنبول میں ختم ہو گئے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ بات چیت پریس کے تبصرے کے بغیر ختم ہوگئی۔ تقریباً 4:20 بجے شام مقامی وقت کے مطابق روسی وفد کے ساتھ کار استنبول میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے علاقے سے نکلی، جہاں بات چیت ہوئی تھی۔ اسی وقت کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے آج کہا کہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں معلومات “کسی نہ کسی طریقے سے فراہم کی جائیں گی۔ اس معاملے پر ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان دو ابتدائی تکنیکی رابطوں سے قبل ملاقات ہوئی۔ خیال رہے روس اور امریکہ کے درمیان یوکرینی تنازعہ اورباہمی تعلقات میں شدید خرابی کے بعد مذاکرات کا یہ دوسرا مرحلہ ہے جوس ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوا.