ہومتازہ ترینروس یوکرین میں نیٹو فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کرتا ہے, لاوروف

روس یوکرین میں نیٹو فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کرتا ہے, لاوروف

روس یوکرین میں نیٹو فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کرتا ہے, لاوروف

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے قطر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماسکو یوکرین میں نیٹو کی امن فوج کی تعیناتی کے امکان پر غور نہیں کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ کسی نہ کسی شکل میں امن قائم کرنے کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ صدر پوتن کو اس خیال سے کوئی مسئلہ نہیں جب تک یہ سب کے لیے قابل قبول ہو۔ تاہم لاوروف نے کہا کہ اس معاملے پر روسی فریق سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی آپشن پر غور نہیں کر سکتے جس میں نیٹو فوج کی یوکرین تعیناتی ہو۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ میکرون نے کیا کہا، لیکن ٹرمپ نے کہا کہ امن فوج کی تعیناتی کا فیصلہ دونوں فریقوں کی رضامندی سے ہی ممکن ہے، بظاہر ہمارا اور یوکرین کا مطلب ہے، لہٰذا کسی نے ہم سے اس بارے میں نہیں پوچھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل