امریکی مسافر طیارہ نجی جیٹ سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ میں پائلٹ کی حاضر دماغی نے کئی جانیں بچا لیں۔ امریکہ میں ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، لینڈنگ کے دوران نجی چھوٹا طیارہ رن وے پر اچانک آگیا، پائلٹ نے طیارے کو چھوٹے جہاز سے ٹکرانے سے بچانے کیلئے لینڈنگ روک دی، عین وقت پر جہاز کو دوبارہ فضا میں بلند کر دیا۔ پائلٹ نے حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بعد میں بحفاظت لینڈنگ کر لی، طیارہ رن وے کو چھونے سے صرف 50 فٹ اونچائی پر تھا، امریکی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز جس کے لیے بوئنگ 737-800 استعمال کیا جا رہا تھا، جو اوماہا، نیبراسکا سے آ رہا تھا، جب کہ لگژری پرائیویٹ جیٹ سروس فلیکس جیٹ کے زیر انتظام بومبارڈیر چیلنجر، كنوشوِللے ، ٹینیسی جا رہا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:50 بجے پیش آیا۔ ایف ایف اے نے اشارہ کیا ہے کہ نجی جیٹ بغیر اجازت کے رن وے میں داخل ہوا تھا.