ہومانٹرنیشنلاگر برطانیہ نے فوج یوکرین بھیجی تو اس کا ساتھ نہیں دیں...

اگر برطانیہ نے فوج یوکرین بھیجی تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے، ٹرمپ

اگر برطانیہ نے فوج یوکرین بھیجی تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی فوجی “اپنی حفاظت خود کرسکتے ہیں” جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر برطانیہ روس کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے تحت یوکرین میں فوجیں بھیجتا ہے تو کیا امریکی فوج ان کی مدد کرے گی۔ واضح رہے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے “امن جو کہ سخت اور منصفانہ ہے تک پہنچنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ میں اس مسلے پر دوسرے یورپی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہوں، اور میں واضح کرتا چلوں کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک معاہدے کی حمایت کے لیے جس کے تحت یوکرین میں فوج بھیجنا اور ہوائی جہاز فضا میں رکھنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ یوکرین میں یہی واحد راستہ ہے جس سے امن قائم ہوگا۔

تاہم ٹرمپ نے اس سوال کو نظر انداز کردیا کہ آیا امریکہ برطانوی فوج کی پشت پناہی کرے گا کہ اگر تعیناتی روسی افواج کے ساتھ جھڑپوں کا باعث بنتی ہے، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ برطانویوں کو “زیادہ مدد کی ضرورت نہیں ہے۔”

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل