ہومتازہ ترینبرطانیہ، کینیڈا، جرمنی یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کررہے ہیں، روس

برطانیہ، کینیڈا، جرمنی یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کررہے ہیں، روس

برطانیہ، کینیڈا، جرمنی یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کررہے ہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین الیگزینڈر باسٹریکن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کو اپنے انتہائی مہلک ہتھیار برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور اٹلی سے موصول ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر، ہم غیر ملکی ہتھیاروں اور دیگر آلات کی فراہمی کے حقائق کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔ مزید برآں، یوکرین کو سب سے زیادہ مہلک ہتھیار برطانیہ، کینیڈا، اٹلی، جرمنی، رومانیہ، ایسٹونیا اور دیگر کئی ممالک فراہم کرتے ہیں۔

باسٹریکن کے مطابق یورپ سے سٹرورم شیڈو کروز میزائل، توپ خانے کے گولے اور ماونٹس، ٹینک کے گولے، مارٹر گولے، فضائی بم اور کارتوس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، یوکرین کی مسلح افواج کو ڈرون ملتے ہیں، جو نہ صرف جنگی کارروائیوں میں بلکہ شہریوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل