ہومانٹرنیشنلیوکرین میں روس جیت گیا اور مغرب شکست کھا گیا، سابق آسٹرین...

یوکرین میں روس جیت گیا اور مغرب شکست کھا گیا، سابق آسٹرین وزیر خارجہ

یوکرین میں روس جیت گیا اور مغرب شکست کھا گیا، سابق آسٹرین وزیر خارجہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جی او آر کے آئی کی سربراہ سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی کے مرکز اور آسٹریا کی سابق وزیر خارجہ کیرن کنیسل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس نے خصوصی فوجی آپریشن جیت چکا ہے. ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک روس اس لحاظ سے جیت گیا ہے کہ اسے شکست نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں کہا جاتا تھا کہ میدان جنگ میں روس کو مبینہ طور پر توڑا جا سکتا ہے، یا روس گر جائے گا، اور روسی معاشرہ تباہ ہو جائے گا تاہم ایسا کبھی نہیں ہوا.

کنیسل نے مزید کہا کہ روس میں کوئی بڑے پیمانے پر فسادات جس کی یورپ توقع یا دیکھنا چاہتا ہے، کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے اکثر سنا کہ روس 40 نئی ریاستوں میں تبدیل ہونے والا ہے، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا. سابق وزیر نے کہا متذکرہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں سمجھتی ہوں کہ ہاں روس جیت گیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل