ہومانٹرنیشنلہسپانوی پولیس کے ایمیگرنٹس کو ڈیپورٹ کرنے کے اختیارات میں اضافہ

ہسپانوی پولیس کے ایمیگرنٹس کو ڈیپورٹ کرنے کے اختیارات میں اضافہ

ہسپانوی پولیس کے ایمیگرنٹس کو ڈیپورٹ کرنے کے اختیارات میں اضافہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کتلان پولیس کو بھی ایمیگرنٹس کو ڈیپورٹ کرنے کے اختیارات مل جائیں گئے۔ حکمران سوشلسٹ اور جنتس پارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت، کتلان پولیس، رینجرز اور نیشنل پولیس کے ساتھ، ایرپورٹ، بندرگاہ اور ملک میں داخلے کے زمینی مقامات پر کاغذات کی جانچ پڑتال کر سکے گی۔ اس کے علاوہ ایمیگرینٹس کے حراستی مراکز کا انتظام صوبائی حکومت کو سونپ دیا جائے گا۔

وہیں کتلان حکومت کو ایمیگرنٹس کی پرمانینٹ / طویل مدتی اجازت ناموں، عارضی رہائشی اجازت ناموں اور طویل مدتی رہائشی اجازت ناموں کے کاغذات وصولی اور اجراء پر کنٹرول حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ کتلان پولیس ان تارکین وطن کو بھی ڈیپورٹ کر سکے گی، جب ان کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہوں گے اور ان کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری ہو چکے ہوں گے، مگر وہ کتلونیا میں موجود ہوں گے. ان تمام امور کو سرانجام دینے کیلئے 1800 نئے موسوس ایجنٹس بھرتی کیے جائیں گے ،جس کے بعد موسوس کی تعداد 26.800 تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل