امریکہ نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے بدھ کو کہا کہ امریکہ نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی، ایسا اقدام جس سے یوکرین کی فوج کی روسی افواج کو میدان جنگ میں نشانہ بنانے کی صلاحیت کمزور ہوسکتی ہے۔ریٹکلف نے میڈیا رپورٹس کے بعد تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس اس بارے میں ایک حقیقی سوال تھا کہ آیا صدر زیلنسکی امن عمل کے لیے رازی ہوتے ہیں یا نہیں، کیونکہ امریکہ اب خطے میں قیام امن چاہتا ہے اور اس جنگ کو روکنا چاہتا ہے. تاہم سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ رکاوٹ جلد ختم ہوجائے گی، یہ دیکھتے ہوئے کہ صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کو بھیجے گئے خط میں روس کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ریٹکلف نے فاکس بزنس کو بتایا میرے خیال میں ہم یوکرین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے، جیسا کہ ہمارے پاس ہے وہاں ہونے والی جارحیت کو پیچھے دھکیلنے کے لیے مکمل اتفاق ہے لیکن ان امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا کو ایک بہتر جگہ پر لانے کے لیے اب بات چیت کا راستہ اپنانا ہوگا.