روسی وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر کا موازنہ ہٹلر سے کردیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیانات کا موازنہ ایڈولف ہٹلر اور نپولین بوناپارٹ کے بیانات سے کیا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اپنے پیشروؤں کے برعکس، جنہوں نے روس سے لڑنے کی کوشش کی، نپولین اور ہٹلر، اب میکرون بھی اسی راہ پر گامزن ہیں. کیونکہ ماضی میں ہٹلر نے کھلے عام کہا تھا کہ ہمیں روس کو فتح کرنا چاہیے، ہمیں روس کو شکست دینا چاہیے۔’ اور اب فرانسیسی صدر بھی بظاہر یہی چاہتے ہیں لیکن کسی وجہ سے روس سے لڑنا ضروری ہے؟ تاکہ وہ فرانس کو شکست نہ دے کیونکہ روس سے فرانس اور یورپ کو خطرات لاحق ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، لاوروف نے میکرون کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا جس طرح ماضی میں نپولین اور ہٹلر نے روس پر چڑھائے کرنے کی کوشش کی اور روس کو تباہ کرنا چاہا اس ہی طرح آج فرانسیسی صدر میکرون کر رہے ہیں اور روس مخالف بیان بازی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں.