ہومتازہ ترینفرانسیسی صدر کے بیان پر روسی صدر کا سخت ردعمل

فرانسیسی صدر کے بیان پر روسی صدر کا سخت ردعمل

فرانسیسی صدر کے بیان پر روسی صدر کا سخت ردعمل

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی روس کے ہاتھوں نپولین کی شکست کو نہیں سمجھ سکے۔ انہوں نے یہ تبصرہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ایک جنگجو تقریر میں ماسکو کو خطرہ قرار دینے کے بعد کیا۔ ایک ٹیلی ویژن خطاب میں، میکرون نے روس کو “فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ” قرار دیا اور کہا کہ وہ یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے تحفظ کے لیے پیرس کی جوہری چھتری کو بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر میکروں کے روس سے متعلق بیان پر روسی صدر پوتن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ نپولین کی روس کے خلاف مہم کا انجام کیا ہوا تھا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ یہاں اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو نپولین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے گذشتہ روز ایک بیان میں روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین کے تنازع میں اس امن کا انتخاب کرنا ہے جو روس کےلیے موزوں ہو۔ انہوں نے کہا کہ امن اور سلامتی کی شرائط پر روس کےلیے مستحکم پیش رفت کی ضرورت ہے اور ایسا امن منتخب کرنا ہے جو روس کی سلامتی کا ضامن ہو۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے میکرون کی تقریر کو “محاذ آرائی” قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ پیرس “بظاہر جنگ کے بارے میں سوچ رہا ہے۔” روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فرانسیسی صدر کا موازنہ نپولین سے کیا، جس کا روس پر تباہ کن حملہ بالآخر اس کے زوال کا باعث بنا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل