ہومتازہ ترینروس کی یوکرین میں توانائی کی تنصیبات پر بمباری

روس کی یوکرین میں توانائی کی تنصیبات پر بمباری

روس کی یوکرین میں توانائی کی تنصیبات پر بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا ہے کہ روسی افواج نے جمعے کو یوکرین کے توانائی تنصیبات پر ایک سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق ایک “گروپ حملے” نے “گیس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جو یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کو طاقت دیتا ہے۔” بیراج میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔ یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گالوشینکو نے فیس بک پر لکھا ہے کہ مختلف یوکرینی علاقوں میں توانائی اور گیس کا بنیادی ڈھانچہ بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ڈرون حملوں سے متاثر ہوا ہے۔ یوکرین کی قومی گیس اور تیل کمپنی نافتوگاز نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس کی گیس نکالنے کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ شمالی چرنیگوف ریجن اور ترنوپول اور ایوانو فرانکوسک کے مغربی علاقوں کے حکام نے “اہم صنعتی مقامات” پر حملوں سے مقامی بجلی کی بندش کی اطلاع دی۔

یوکرینی حکام نے جمعے کو روس پر ملک کے مختلف اہداف پر رات بھر میزائل داغنے اور توانائی کی انفرا اسٹرکچر پر ڈرون حملے کرنے کا الزام لگایا۔ حکام کے مطابق روس نے یوکرین کے پانچ علاقوں میں بمباری کی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے صدر پوتن کے حوالے سے کہا کہ وہ وہی کر رہے ہیں جو ان کی جگہ کوئی بھی اور کرتا۔ “میں سمجھتا ہوں کہ اس پوزیشن میں غالباً کوئی اور بھی ایسے وقت میں یہی کچھ کرتا” جبکہ کیف کے بارے میں صدر نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے کہا مجھے یوکرین کے ساتھ کام کرنا زیادہ مشکل لگتا ہے، کیونکہ ان کے پاس کوئی کارڈز نہیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل