ہومانٹرنیشنلبھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں گر کر تباہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی فضائیہ شدید بدحالی کا شکار ہے،ایک ہی دن میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 7 مارچ 2025 کو بھارتی فضائیہ کا A-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوگیا۔اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے رانی پور کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا،بھارتی فضائی حکام نے تصدیق کی کہ طیارے کے گرنے سے پہلے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔گزشتہ ماہ، لڑاکا طیارہ میراج 2000 مدھیہ پردیش کے علاقے شیو پوری کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔نومبر 2024 میں بھی، ایک مگ-29 لڑاکا طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں، بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی حکومت کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہے، مودی کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے، ان مسلسل حادثات کے باوجود بھارتی سرکار کی جانب سے اصلاحات اور جدید کاری کے بلند و بالا دعوے صرف ایک فریب ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل