ہومانٹرنیشنلفرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے غزہ کی تعمیر نو کی حمایت...

فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کردی

فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جس پر 53 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے تحت فلسطینیوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے تباہ کن حالات میں بہت بہتری آئے گی۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو عرب سربراہی اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصری منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل نے اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔ غزہ کی تعمیر نو کیلئے عرب ممالک کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، یورپی ممالک چاروں ممالک کا فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی کردار اور اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ سے اتفاق مصر کی جانب سے غزہ کے لیے پیش کردہ منصوبے کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ کے خاتمے کے بعد آزاد، پیشہ ور فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے جو غزہ کی حکمرانی کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل