ہومتازہ ترینروسی فوج نے کورسک ریجن میں 32 بستیوں کو آزاد کرالیا

روسی فوج نے کورسک ریجن میں 32 بستیوں کو آزاد کرالیا

روسی فوج نے کورسک ریجن میں 32 بستیوں کو آزاد کرالیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق، روسی فوجیوں نے گزشتہ سال 6 اگست سے یوکرین کے قبضے میں موجود کورسک کے علاقے میں 32 بستیوں کو آزاد کرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صرف 8-9 مارچ کو، بیٹل گروپ نارتھ کی فیصلہ کن کارروائیوں کے نتیجے میں سات بستیوں کو آزاد کرایا گیا، جن میں ملایا لوکنیا، چیرکاسکوئے پورچنوئے، کوسیتسا، لیبیدیوکا، وکٹورووکا، نیکولائیوکا اور ستارایا سوروچینا شامل ہیں۔ فروری میں فوج نے پانچ علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا جن میں پوگریبکی، اورلووکا، نکولسکی، نووایا سوروچینا، اور سویرڈلیکووو شامل ہیں.

17 جنوری تک روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی تھی کہ کورسک ریجن کا 63.2 فیصد (801 مربع کلومیٹر) حصہ، ابتدائی طور پر یوکرینی فوج (1,268 مربع کلومیٹر) کے قبضے میں تھا۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران، جارحانہ کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر، بیٹل گروپ نارتھ کے دستوں نے چار بستیوں کو آزاد کرایا: جن میں الیگزینڈریا، لیونیڈوو، روسکوے پورچنوئے، اور کروگلینکو شامل ہیں مزید برآں، نیکولائیوو ڈاریینو کو 31 جنوری کو آزاد کر دیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل