ہومپاکستانگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں بڑھنے لگیں

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں بڑھنے لگیں

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں بڑھنے لگیں

اسلام آباد (صداۓ روس)
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے اور اس پر بین الاقوامی پروازیں بڑھنے لگیں ہیں. واضح رہے 20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک گوادر سے 42 پروازیں ہفتے میں تین دن آپریٹ ہوئیں۔ گوادر سے کراچی اڑان بھرنے والی پروازوں کی تعداد 14 تھی جن سے 542 مسافروں نے استفادہ حاصل کیا۔ جبکہ کراچی سے گوادر بھی 14 پروازیں روانہ ہوئیں جس میں 493 مسافروں نے سفر کیا۔

گوادر سے مسقط 7 پروازوں نے اڑان بھری جس سے 299 مسافر روانہ ہوئے۔ جبکہ مسقط سے گوادر آنے والی پروزوں کی تعداد بھی 7 تھی جس میں 203 مسافر گوادر پہنچے۔ اس طرح گوادر کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ٹوٹل ایک ہزار 537 مسافروں نے استفادہ حاصل کیا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ گوادر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل