امریکہ اور یوکرین 30 دن کی جنگ بندی کے لیے تیار
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد اور انٹیلی جنس کے تبادلے کی حالیہ معطلی ختم کر دی ہے اور یوکرین نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ 30 دن کی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ یہ بات امریکہ اور یوکرین کے اعلی عہدیداروں نے منگل کو سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات کے بعد بتائی ہے۔ انتظامیہ نے ایک ہفتہ قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی کے خلاف یہ اقدامات کیے تھے تاکہ وہ روسی کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں شریک ہوں۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اب روس کو جنگ بندی کی پیشکش کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ روبیو نے کہا ’ ہم روس کو بتائیں گےکہ اب یہ چیز مذاکرات کی میز پر آچکی ہے، یوکرین گولیاں چلانا بند کرنے اور بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس بات کا انحصار روس پر ہے کہ وہ ہاں کہتا ہیں یا نہیں؟