ہومکھیلدوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ڈونیڈن میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ایک بار پھر آغاز اچھا نہ رہا۔حسن نواز صفر اور محمد حارث 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میزبان ٹیم کے اوپنر ٹم سائفرٹ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر ٹم سائفرٹ نے اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ فن ایلن نے 16 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 1 چوکا شامل ہے۔ پاکستانی بولر حارث رؤف نے 2، محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل