تقریباً پورا کورسک ریجن آزاد ہو چکا ہے, روسی کمانڈر
ماسکو (صداۓ روس)
روسی مسلح افواج کے مین ملٹری پولیٹیکل ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف، اخمت اسپیشل فورسز کے کمانڈر میجر جنرل اپٹی الاؤدینوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کورسک ریجن کا تقریباً پورا علاقہ آزاد ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب یہ حقیقت بیان کرسکتے ہیں کہ کورسک ریجن کا تقریباً پورا علاقہ آزاد ہو چکا ہے۔ الاؤدینوف نے مزید کہا کہ روس کی فوجی پیش قدمی نے مضبوط نتائج دیے، تقریباً تمام بستیاں ایک ساتھ آزاد کروا لی گئیں، اور دشمن کے اہلکار و فوجی سامان تباہ ہوگئے۔ واضح رہے روسی فوج نے ایک اچانک حملے کے نتیجے میں یوکرینی فوج کو کورسک ریجن سے پسپا کردیا.
روسی فوج کی جانب سے یہ اچانک کیا جانے والے حملہ رواں برس فروری میں شروع ہوا جس کے بعد حال ہی میں روسی فوج نے اپنی کمال حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے گیس پائپ لائن کے ذریعے قابض فوج کے علاقے میں مشن کا آغاز کیا اور یوکرینی فوج کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے شکست سے دوچار کیا.