ہومانٹرنیشنلاسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 200 سے زائد شہید

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 200 سے زائد شہید

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 200 سے زائد شہید

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 200 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، شہید فلسطینیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وسطی اسرائیل سے غز ہ میں 35 حملے کیے گئے،اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اس نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روزبتائی ۔ اسرائیل نے یہ بمباری ثالث ملکوں کی مدد سے جاری جنگ بندی کے باوجود کی ۔فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیل فوج نے 19 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود درجنوں فلسطینیوں کو بمباری کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے لیے موجود دہشت گردی کے خطرات کو روکنے کے لیے بمباری کی ہے۔دوسری جانب توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ کی پٹی میں نازک جنگ بندی کو جاری رکھنے کے لیے حالات پر گہرے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش میں دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ ایک اسرائیلی وفد اس وقت مصر کا دورہ کر رہا ہے تاکہ مصری حکام کے ساتھ غزہ میں یرغمالیوں کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل