سابقہ امریکی حکومت نے یوکرین کو تباہ کیا، روسی وزارت خارجہ
ماسکو (صداۓ روس)
سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اور اقوام متحدہ کے سابق انسپکٹر سکاٹ رائٹر کے ساتھ انٹرویو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ سابقہ امریکی انتظامیہ نے یوکرین کو دھوکہ دیا اور تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یوکرین کے عوام اور ریاست یوکرین کے ساتھ واشنگٹن میں موجود سابقہ حکومت نے دھوکہ دیا، اور اور جس طرح سے ان کے ساتھ واشنگٹن میں موجود سابق امریکی صدر جو بائیڈن سابق امریکی انڈر سکریٹری برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور دیگر کے ذریعہ دھوکہ ہوا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی.
ماریا زاخارووا کے الفاظ میں یوکرین ایک ابھرتی ہوئی جمہوریت تھی جو “بدعنوانی اور قوم پرستی” سے دوچار تھی۔ روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ اور جس طرح سابق امریکی انتظامیہ نے یوکرینیوں کے جذبات سے کھیلا اور انہیں دھوکہ دیا وہ ظلم ہے۔