پاکستان میں ہونے والے فیسٹیول “روس – مائی سول” میں شامل ہوکر جیتئے بہت سارے انعامات
ماسکو (صدائے روس)
ماسکو پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے تعاون سے رشین کلچر سینٹر کراچی میں 17 اپریل – 20 اپریل۔ فیسٹیول “روس – مائی سول” منعقد کیا جائے گا۔ اس فیسٹول میں روسی ادب کے دلچسپ مقابلے ہونگے. جن میں بچے شاعری پڑھنے، معلوماتی لیکچرز اور دلچسپ کوئز سے لطف اندوز ہوں گے اور فاتحین کے لیے انعامات بھی رکھے گئے ہیں!
جیتنے والوں کو ماسکو پولی ٹیکنیک یونیورسٹی سے انعامات کے ساتھ ساتھ روسی زبان سیکھنے کے پروگراموں میں رعایت بھی ملے گی! اگر آپ روسی زبان مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یا کلچر فیسٹیول “روس – مائی سول” سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس موقع سے محروم نہ ہوں!
ابھی اس لنک Google Form پر جائیں اور ایک تاریخی ایونٹ کا حصہ بنیں۔ یاد رہے رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم اپریل ہے۔
صدائے روس اس ایونٹ میں میڈیا پارٹنر کے طور پر آپ کو مزید معلومات صدائے روس کا وزٹ کرنے پر مل سکیں گی۔