ہومپاکستانیوم پاکستان سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشانِ...

یوم پاکستان سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا

یوم پاکستان سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا
اسلام آباد (صداۓ روس)

یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ، نشانِ پاکستان عطا کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فضا پاک فوج کے جوانوں کے بلند نعروں، “اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” سے گونج اٹھی۔ ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں پاک فضائیہ کے ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر، جے 10 سی اور میراج طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اور خاتون اول آصفہ بھٹو سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا، جو ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے ان کا اعزاز وصول کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل